گرمی کا توڑ املی اور آلو بخارے کا شربت
گرمی کا توڑ املی اور آلو بخارے کا شربت، صحت بھی دوا بھی، آلوبخارے غذائی ریشہ، وٹامن اے، وٹامن سی، اور وٹامن کے، کا ایک اچھا ذریعہ ہیں۔ آلو بخارے میں کوئی سیر شدہ چکنائی نہیں ہوتی اور املی کا رس ملیریا کے ساتھ ساتھ جلد کی سوزش سے بھی نجات دلاتا ہے۔ یہ ایک بہترین خون صاف کرنے والا ڈرنک ہونے کے ساتھ ساتھ، کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں بھی مدد کر سکتا ہے۔
اس طرح یہ دل کی مختلف بیماریوں کو روکتا ہے جبکہ سوڈا ڈرنکس کے استعمال سے ان بیماریوں کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ ان دونوں کا امتزاج گرمیوں میں بہت تازگی دیتا ہے اور بہترین ٹھنڈا ہے۔ قابل اعتماد ذریعہ
یہ پاکستان میں گرمیوں کا ایک بہت مشہور مشروب ہے۔ گرمی کے لیے یہ بہت فائدہ مند شربت ہے۔ یہ معدے اور جگر کی گرمی کو دور کرتا ہے ہاضمے اور تیزابیئت میں بے حد مفید ہے۔ یہ بھوک لگواتا ہے اور معدے کو فعال بناتا ہے۔ اور کھانے کی اشتہا کو بڑھاتا ہے۔
موسم گرما میں آلو بخارہ قدرت کا خاص تحفہ ہے۔ یہ ایک فرحت بخش اور قبض کشا پھل ہے جس کا رنگ سیاہی مائل سرخ یا زرد کا ہوتا ہے جبکہ پختہ پھل کا ذائقہ شیریں اور کچا ترش ہوتا ہے۔
سخت گرمی کے موسم میں آلو بخارہ پیاس میں تسکین دیتا ہے چونکہ یہ خون کے جوش کو کم کرتا ہے اس لیے ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا افراد کے لیے خاصا مفید ہے، شوگر کے مریض بھی ڈاکٹر کے مشورے سے ترش آلو بخارہ استعمال کرسکتے ہیں۔ نوعمروں پر سوشل میڈیا کے اثرات
تازہ آڑو کا شربت ایک توانائی بخش مشروب
انار کے صحت کے حیرت انگیز فوائد
املی اور آلو بخارے کا شربت بنانے کے طریقے
املی اور آلو بخارے کا شربت گرمی کے لیے بہت فائدہ مند شربت ہے۔ یہ معدے اور جگر کی گرمی کو دور کرتا ہے۔ ہاضمے اور تیزابیئت میں بے حد مفید ہے۔ یہ بھوک لگواتا ہے۔ اور معدے کو فعال بناتا ہے اور کھانے کی اشتہا کو بڑھاتا ہے۔ یہاں املی اور آلو بخارے کے شربت بنانے کے مختلف طریقے درج ذیل ہیں۔
املی کا شربت
اجزاء:
املی کا گودا آدھا کلو۔
چینی ایک کلو۔
پانی دو کلو۔
سفید نمک ایک چائے کا چمچ۔
کالا نمک ایک چائے کا چمچ۔
بھنا اور پسا ہوا زیرہ ایک چائے کا چمچ۔
ترکیب:
املی تازہ، نرم اور سرخ رنگ کی ہونی چاہیے اس کاذائقہ اچھا ہوتا ہے۔ اگر سخت اور کالے رنگ کی ہو تو اس کا ذائقہ اچھا نہیں ہوتا۔
سب سے پہلے املی کو دو لیٹر پانی میں بھگو کر تقریباً ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں تاکہ یہ اچھی طرح نرم ہو جائے۔ پھر اسے ہاتھوں سے مسل کر چولہے پر چڑھا دیں اور آنچ ہلکی کر دیں۔ اس کو اتنا پکائیں کہ پانی سوا لیٹر رہ جائے۔ اب پانی کو چھان لیں۔
سب سے پہلے املی کی گٹھلیاں نکال کر املی کے گودے کو دو لیٹر پانی میں بھگو کر تقریباً ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں تاکہ یہ اچھی طرح سے نرم ہو جائے۔ پھر اسے گرائینڈ کر کے چولہے پر چڑھا دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ اس کو اتنا پکائیں کہ پانی سوا لیٹر رہ جائے۔ اب پانی کو چھان لیں۔
املی کے چھنے ہوئے گودے کو پھینک دیں اور چھنے ہوئے پانی کو دوبارہ چولہے پر چڑھا دیں اور اس میں چینی شامل کر دیں۔ جب چینی اچھی طرح گھُل جائے تو اس میں ایک سفید نمک، کالا نمک اور پسا ہوا زیرہ شامل کر لیں پھر چینی حل ہونے تک اس کو پکائیں۔ جب چینی حل ہو جائے اور شربت اچھی طرح پک کر تیار ہو جائے تو اسے چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کرلیں۔
ٹھنڈا ہونے کے بعد اسے شیشے کی بوتل میں محفوظ کرلیں۔ اس شربت کو بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ جب مہمان کو پیش کرنا ہو یا خود پینا ہو تو ایک گلاس میں دو سے تین چمچ املی کا پکا ہوا مرکب ڈالیں اور باقی گلاس ٹھنڈے یخ پانی سے بھریں اور برف ڈال کر نوش فرمائیں۔
ٹھنڈا میٹھا اور خوش ذائقہ املی کا شربت تیار ہے۔ مہمانوں اور گھر والوں کو پیش کریں۔
تازہ آلو بخارے کا شربت
موسم گرما میں آلو بخارہ قدرت کا خاص تحفہ ہے، یہ ایک فرحت بخش اور قبض کشا پھل ہے جس کا رنگ سیاہی مائل سرخ یا زرد کا ہوتا ہے جبکہ پختہ پھل کا ذائقہ شیریں اور کچا ترش ہوتا ہے۔
سخت گرمی کے موسم میں آلو بخارہ پیاس میں تسکین دیتا ہے چونکہ یہ خون کے جوش کو کم کرتا ہے اس لیے ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا افراد کے لیے خاصا مفید ہے، شوگر کے مریض بھی ڈاکٹر کے مشورے سے ترش آلو بخارہ استعمال کرسکتے ہیں۔
آلو بخارے کا شربت بنانے کی ترکیب:
اجزاء:
تازہ آلوبخارا ــــــــ دس سے بارہ عدد
چینی ــــ دس چمچ یا حسب ذائقہ
نمک ـــــــــــ چٹکی بھر
تخم بالنگا ـــــــ ایک چمچ
پودینے کے پتے ـــــــ چار سے پانچ
یا
ادرک کا رس ــــــــــــــــ ایک چمچ چھوٹا
پانی چھ گلاس
ترکیب :
تخم بالنگا کو ایک پیالی پانی میں بھگو دیں۔
آلوبخارے کے چھلکے اتار کر اس میں سے گٹھلی نکال لیں ۔
پودینے کے پتے باریک پیس لیں۔
اب آلو بخارے، چینی، نمک، ایک گلاس پانی اور پودینے کے پتوں کو بلینڈر میں ڈالیں اور شیک کر لیں۔ جگ میں نکال کر باقی پانی اور پھولے ہوئے تخم بالنگا شامل کریں ۔ برف ڈال کر یا ٹھنڈا کر کے پیش کریں۔ شدید گرمی سے متاثر اور ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہے ۔
اہم بات: اس ترکیب میں حسب ذائقہ تبدیلی ممکن ہے، مثلا اگر آپ کو پودینے کا ذائقہ پسند نہیں تو اس کی جگہ ایک چمچ ادرک کا رس شامل کر لیں۔ اسی طرح آلو بخارے کے ساتھ فالسہ ملا کر بھی شربت بنایا جا سکتا ہے۔
املی اور خشک آلو بخارےکا شربت بنانے کا طریقہ
شدید گرمی میں خود کو تروتازہ رکھنے کیلئے املی اور آلو بخارے کا شربت استعمال کریں۔ جس کو بنانے کا آسان سا طریقہ ذیل میں ہم آپ کو بتائیں گے۔
اجزاء:
املی۔ ایک کپ،
آلو بخارا۔ (خشک) ایک کپ،
چینی۔ دو کپ،
کالا -نمک ایک چائے کا چمچ،
نمک۔ ایک چائے کا چمچ،
کالا نمک۔ آدھا چائے کا چمچ،
برف۔ حسب ضرورت،
تخم ملنگا( بھیگا ہوا) ۔ دو کھانے کے چمچ یا ( حسب منشا)۔
ترکیب
املی اور آلو بخارے کو الگ الگ ایک کپ پانی میں رات بھر کے لیے بھگو دیں، صبح ان کے بیج نکال کر گودے کو بلینڈ کرلیں، 2 کپ پانی میں شوگر کے ساتھ اس مرکب کو پانچ منٹ کے لیے پکا کر ٹھنڈا کر لیں۔
اب بلینڈر میں برف، پکا ہوا املی کا مرکب اور نمک ڈال کر بلینڈ کریں اور ٹھنڈا ہونے کے لیے فریج میں رکھ دیں، ٹھنڈا ہونے کے بعد مہمانوں کو پیش کریں یا نوش فرمائیں۔
اگر چاہیں تو اس میں تخم بالنگا بھی شامل کیا جا سکتا ہے، تخم بالنگا اس شربت میں شامل کرنے سے قبل بھگو دیں اور حسب ضرورت شامل کر لیں، مزیدار اور فرحت بخش املی کا شربت تیار ہے۔